the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
چند ایسے کریئرس ہیں جن کو اپنانے سے معاشرے میں سماجی تبدیلیاں اوراصلاحات لائے جاسکتے ہیں۔ان میں سوِل سروسس، قانون،صحافت، معاشیات،تعلیم اورتاریخ اہمیت کے حامل ہیں۔ ان باتوں کا اظہار جناب سیّد فرقان پاشاہ صاحب لکچرر ڈائٹ بیدر و رکن ریاستی مجلسِ مشاورت آئیٹا کرناٹکا نے یہاں اسماعیل آئیڈیل ہائی اسکول کمٹھانہ میںآئیٹا بیدر کی جانب سے "Careers for Social Change"کے عنوان پر منعقدہ کریئر گائیڈنس پروگرام میں کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ منظرنامہ پر غور کریں تو زیادہ تر طلباء اور والدین کا رجحان صرف اور صرف انجینیئرنگ اور میڈیکل کی طرف مائل ہے۔لیکن سوِل سروسس، قانون،صحافت، معاشیات،تعلیم اورتاریخ جیسے کریئرس کا انتخاب کرکہ نہ صرف مالی طور پر منافع کمایا جاسکتاہے بلکہ معاشرے میں سماجی تبدیلیاں بھی لائی جاسکتی ہیں۔اسی لئے طلبہ اور والدین بلخصوص اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور والدین کو اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ ان شعبوں پر سنجیدگی سے غور کریں اور کریئر کا انتخاب طلبہ کی دلچسپی، رجحان اور معاشرے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔ اورآپ نے کہا کہ مادری زبان اور معاشی حالت کریئر کیلئے رکاوٹ کا باعث نہیں ہے بلکہ زیادہ ترمادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور غریب طبقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ ہی اعلیٰ ترین و باعزت منصبوں پر فائز ہیں۔آنجناب نے مزیدان چھ شعبہ جات پر پاور پوئنٹ پریزنٹیشن(Powerpoint Presentation)پیش کرتے ہوئے ہر ایک کی اہمیت وضرورت ،درکارہنرو تعلیم، طریقۂ کاراور ملازمت کے مواقع پرتفصیلی روشنی



ڈالی۔قبل ازیں جناب محمد نجیب الرحمن خان صدر مقامی آئیٹا بیدر نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ ہمارے ملک میں کریئر گائیڈنس کے لیے باقاعدہ کوششیں ابھی تک شروع نہیں ہوئی ہیں۔ طلبہ کریئر کا انتخاب والدین، رشتے دار، اساتذہ اور دوستوں کی مرضی سے کرتے ہیں یا پھر کریئر کا انتخاب میڈیا کی تشہیر کی بنا پر کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں پڑھے لکھے تعلیم یافتہ بے روزگاروں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اسی لئے آئیٹا بیدر نے کیریئر گائیڈنس کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء کی تعلیمی و پیشہ وارانہ رہنمائی کے لئے گائیڈنس سیل(Guidance Cell)قائم کیا ہے۔ جس کے ذریعہ نہ صرف تعلیم سے متعلق بلکہ سرکاری ملازمت کے متعلق بھی مفت رہنمائی کی جارہی ہے اور مختلف پروگرام کئے جارہے ہیں۔اس پروگرام کا آغاز حافظ محمد مجیب الرحمن معاون معلم اسماعیل آئیڈیل اسکول کی قرآت کلام سے ہوا۔ نظامت کی خدمات کو شریمتی منجولا دیوی معاون معلمہ اسماعیل آئیڈیل اسکول نے انجام دئے۔شرکاء میں اسماعیل آئیڈیل ہائی اسکول اور سرکاری اُردو ہائی اسکول کمٹھانہ کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعدادکے علاوہ جناب محمد غوث الدین بانی روشن ایجوکیشن سوسائٹی، جناب محمد شفیع الدین صدر روشن ایجوکیشن سوسائٹی،جناب محمد محبوب اُستاد ممبر آئیٹا بیدر،جناب محمد عبدالمجید میڈیا سیکریٹری آئیٹا بیدر، جناب محمد ظفر خان صاحب ممبر آئیٹا بیدراور جناب محمد عابد معاون معلم بھی شریک رہے۔ اورپروگرام کا اختتام شریمتی منجولا دیوی کے شکریہ پر عمل میں آیا۔***
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.